تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 فروری 2013
وقت اشاعت: 7:24

ریو ڈی جنریو کارنیوال میں دنیا کا بہترین سامبا ڈانس جاری

جیو نیوز - ریو ڈی جنریو …برازیل میں ریو ڈی جنریو کارنیوال میں دنیا کا بہترین سامبا ڈانس جاری ہے ، جسے دیکھنے ہالی وڈ اسٹار ول اسمتھ بھی آئے، برازیل میں ریو ڈی جنریو کارنیوال کے تیسرے روز70 ہزار افراد شریک ہوئے ، بیلفورڈ روکسو سامبا اسکو ل نے 50 سالہ پرانی جنوبی کوریا کی تاریخ کو موضوع بنایا، کارنیوال میں شریک ڈانسرز کے علاوہ دیکھنے والے بھی مختلف رنگوں کے ملبوسات پہنے ہوئے خوشی کا اظہار کررہے تھے ، اس موقع پر ریمپ کے قریب موجود ہالی وڈ اسٹار ول سمتھ نے سامبا پرفارمنس پر تالیاں بجاکر داد دی اور لوگوں سے ملاقات بھی کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.