13 فروری 2013
وقت اشاعت: 9:43
افغانستان میں نیٹو کے فضائی حملے میں 5 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک
جیو نیوز - کابل…افغانستان میں نیٹو کے فضائی حملے میں 5 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ، افغان مشرقی صوبے کنٹر کے ضلعShigal میں ایساف ترجمان نے فضائی حملے کی تصدیق کی ہے ، صوبائی گورنر فضل اللہ وحیدی کاکہنا ہے کہ غیر ملکی فوجیوں نے اُنہیں مطلع نہیں کیا، وحیدی کے مطابق دو خاندانوں کے 10 افراد کے علاوہ 4 طالبان جنگجو بھی مارے گئے ہیں ۔