14 فروری 2013
وقت اشاعت: 4:49
بنوں: پولیس اسٹیشن پر حملہ،جوابی کارروائی میں6شدت پسند ہلاک
جیو نیوز - بنوں…بنوں میں شدت پسندوں نے تھانے پر حملہ کردیا۔پولیس، سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6 حملہ آورمارے گئے۔پولیس کے مطابق تھانامیریان پر شدت پسندوں نے صبح سویرے حملہ کردیا۔ جس کے بعد پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا،، بعد میں سیکیو رٹی فورسز کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں حصہ لیا۔ذرائع کے مطابق تھانا میر یان میں تقریبا دو درجن پولیس اہلکار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بھی 3حملہ آور تھانے میں موجود ہیں۔علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔