تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 فروری 2013
وقت اشاعت: 13:53

امریکا: سائبر اور ڈرون حملے کرنیوالوں کیلئے نئے میڈل کی رونمائی

جیو نیوز - واشنگٹن … امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے نئے میڈل کی رونمائی کی ہے جو دشمن پر سائبر اور ڈرون حملے کرنے والوں کو دیئے جائیں گے۔ نئے میڈل کو Distinguished وار فیئر میڈل کا نام دیا گیا ہے جس کا اعلان امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ بغیر پائلٹ کے طیاروں اور سائبر ہتھیاروں کو آپریٹ کرنے والوں کا لڑاکا آپریشنز کی کامیابی میں حصہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اْن لوگوں کو تسلیم کرنے کا وقت آگیا ہے جو محاذ جنگ سے دور ہائی ٹیک ہتھیاروں سے جدید جنگوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.