تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 فروری 2013
وقت اشاعت: 18:50

کرزئی نے افغان فوج کو نیٹو سے فضائی مدد طلب کرنے سے روک دیا

جیو نیوز - کابل …افغان صدر حامد کرزئی نے اپنی فورسز کو نیٹو سے فضائی مدد طلب کرنے سے روک دیا ہے۔ صدر کرزئی نے اس سلسلے میں حکم جاری کردیا ہے جس کے تحت افغان فورسزاب نیٹو سے فضائی مدد طلب نہیں کرسکیں گی۔ کابل ملٹری اکیڈمی میں خطاب کرتے ہوئے صدر کرزئی نے کہا کہ ایک حالیہ جھڑپ میں افغان فورسز نے اتحادی فوج سے مدد طلب کی تھی لیکن فضائی حملے میں بچے جاں بحق ہوئے تھے۔ اس بارے میں انہوں نے اتحادی فوج سے بات کی اوراْن کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ افغان فورسز اتحادی فوج کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.