تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 فروری 2013
وقت اشاعت: 1:36

روسی صدر کی کوئٹہ واقعہ کی مذمت ، اظہار افسوس

جیو نیوز - اسلام آباد…روس کے صدر پیوٹن نے کوئٹہ کے واقعے پر اظہار مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مجرمانہ فعل کا مقصد پاکستان کی صورتحال کو خراب کرنا ہے۔ صدر آصف علی زرداری سے روس کے سفیر آندرے بود نک نے ملاقات میں کوئٹہ میں دہشت گردی کے حملے سے متعلق روسی صدر کا مذمتی خط دیاجس میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں کا حملہ بہیمانہ ہے، دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ روسی صدر نے کوئٹہ دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار افسوس بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.