21 فروری 2013
وقت اشاعت: 14:52
بھارتی شہر حیدر آباد میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکے، 15 افراد ہلاک
جیو نیوز - حیدر آباد (دکن) … بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں یکے بعد دیگرے 3 بم دھماکوں میں 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حیدر آباد دکن کے علاقے دل سکھ نگر بس اسٹینڈ پر 2 زور دار دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے، علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ دھماکے مارکیٹ کے قریب واقع بس اسٹینڈ پر ہوئے جہاں کافی رش رہتا ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔