تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 فروری 2013
وقت اشاعت: 20:36

لندن: بم دھماکوں کی سازش پر 3برطانوی نوجوان مجرم قرار

جیو نیوز - لندن…برطانیہ میں تین افراد کو دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر عدالت نے مجرم قرار دے دیا، تینوں کو اپریل یا مئی میں عمر قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔ لندن کی وول وچ کراوٴن کورٹ کے مطابق 31 سالہ عرفان نصیر، 27 سالہ عرفان خالد اور 27 سالہ عاشق علی پر الزام تھا کہ انہوں نے 8 بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔ استغاثہ کے مطابق ان افراد کا مصروف مقامات پر بم دھماکے کرنے کا ارادہ تھا جس میں یہ کامیاب ہوجاتے توجولائی 2005 میں لندن دھماکوں سے زیادہ تباہی ہوتی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ عرفان نصیر اور عرفان خالد نے دہشت گردی کی تربیت پاکستان کے قبائلی علاقوں میں حاصل کی، جبکہ عاشق علی نے دہشت گردی کی تربیت کے لیے نوجوانوں کو اکٹھا کرنے کی ذمہ داری اٹھائی۔ عرفان نصیر پر دہشت گردی کے 5، عرفان خالد پر 4 اور عاشق علی پر 3 الزامات عائد کیے گئے تھے۔ برمنگھم سے تعلق رکھنے والے تینوں افراد نے خود پر لگائے گئے الزامات مسترد کردیے ہیں۔ برطانوی جج کے مطابق ان تینوں افراد کو عمر قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.