تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 فروری 2013
وقت اشاعت: 16:53

بان کی مون اتوار کو متحدہ عرب امارات کے دورہ پر پہنچیں گے

جیو نیوز - اقوام متحدہ …اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون افریقی اور یورپین ممالک کے دورہ کے پہلے مرحلہ میں اتوار کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔ اس بات کا اعلان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان مارٹن نیسرکی نے جمعہ کو کیا۔ ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری جنرل بان کی مون افریقہ اور یورپی ملکوں کے دوروں پر روانہ ہو رہے ہیں۔ پہلے مرحلہ میں بان کی مون اتوار کو یو اے ای جائیں گے۔ بعد ازاں بان کی مون ایتھوپیا، آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ بھی جائیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری جنرل بان کی مون عدیس ابابا میں کانگو میں امن معاہدہ پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.