22 فروری 2013
وقت اشاعت: 19:57
پوپ کا انتخاب :انڈونیشی کلیسا کے سربراہ علالت کے باعث روم نہیں جائیں گے
جیو نیوز - جکارتہ… انڈونیشیا کے کیتھولک کلیسا کے سربراہ جولیس ریادی شدید علالت کے باعث نئے پوپ کے انتخاب کیلئے روم نہیں جائیں گے۔ انڈونیشیا کے 78سالہ رومن کھیتولک سربراہ نئے پوپ کے انتخاب کیلئے متوقع 117نامزد امیدواروں سے بھی ایک ہیں تاہم جمعہ کو انہوں نے کھیتولک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ کمزور بصارت اور علالت کے باعث تحریریں، مواد اور قوانین پڑھنے سے قاصر ہیں اس لئے متوقع نئے پوپ کے انتخاب میں شرکت کیلئے روم نہیں جائیں گے۔پوپ بیڈیکٹ شیڈول کے مطابق 28فروری کو باضابطہ طور پر مستعفی ہو جائیں گے۔