تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 فروری 2013
وقت اشاعت: 19:53

تعلقات بہتر ہو گئے توپاک بھارت سپر طاقت بن سکتے ہیں،ملائم سنگھ

جیو نیوز - نئی دہلی… بھارت کی سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادیو نے کہا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر ہو گئے تو دونوں ملک سپر طاقت بن سکتے ہیں۔ بھارتی خبر رساں ادارہ کے مطابق نجی یونیورسٹی میں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے کوششیں نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہا کہ اگر دونوں پڑوسی ملکوں کے تعلقات بہتر ہو گئے تو پاکستان اور بھارت سپر طاقت بن سکتے ہیں۔ ملائم سنگھ یادیو نے مزید کہا کہ پاکستان ہمارے چھوٹے بھائی جیسا ہے، اگر ہم اکٹھے کھڑے ہو گئے تو سپر طاقت بن سکتے ہیں اور کوئی ہمیں چیلنج کرنے کی جرأت نہیں کر سکے گا۔ ملائم سنگھ یادیو اتر پردیش کے سابق وزیراعلیٰ بھی رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.