22 فروری 2013
وقت اشاعت: 18:57
یمن: حکومت مخالف مظاہروں پر فائرنگ سے 6افراد ہلاک
جیو نیوز - صنعاء…یمن کے جنوبی شہر عدن میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 6افراد ہلاک اور 40 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق علیحدگی پسند صدر صالح کے جانشین صدر منصور ہادی کے انتخاب کی سالگرہ کے موقع پر مظاہرہ کر رہے تھے۔ مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں بینراور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے انہیں منتشر کرنے کے لئے فائرنگ کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 21فروری کو ریفرنڈم کے طرز پر صدارتی انتخابات میں یمن کے نائب صدر عبدالرب منصور ہادی ملک کے صدر بن گئے تھے اور وہ ان انتخابات میں واحد امیدوار تھے۔