تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 فروری 2013
وقت اشاعت: 18:53

ایران نے جدید سینٹری فیوج مشینیں نصب کرنا شروع کر دیں ،ایٹمی ایجنسی

جیو نیوز - نیویارک…ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے نے کہا ہے کہ ایران نے یورینیم کی افزودگی کے لئے ایٹمی پلانٹ میں جدید سینٹری فیوج مشینیں نصب کرنا شروع کر دی ہیں۔ آئی اے ای کی رپورٹ میں اس بات کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ ایران نے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق تجربات بھی کئے ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق یہ تجربات ملٹری بیس کے اردگرد کئے گئے ہیں جہاں اقوام متحدہ کے ایٹمی مبصرین کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ایران نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یرینیم کی افزودگی پرامن مقاصد اور توانائی کے حصول کے لئے کی جا رہی ہے۔ ایران اور 6عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی مسئلہ پر مذاکرات کا آئندہ دور 26فروری کو قازقستان میں ہو رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.