22 فروری 2013
وقت اشاعت: 16:53
روس اور چین نے شمالی کوریا میں غیر ملکی فوجی مداخلت کی مخالفت کر دی
جیو نیوز - ماسکو …روس اور چین نے شمالی کوریا میں غیر ملکی فوجی مداخلت کی مخالفت کر دی۔ چین کے وزیر خارجہ یانگ جیچی نے جمعہ کو ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات کی۔ دونوں وزراء خارجہ نے حال ہی میں شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی دھماکہ کے بعد کی تازہ صورتحال اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے وزیر خارجہ یانگ جیچی نے کہا کہ ہم ایٹمی دھماکہ کی مذمت کرتے ہیں لیکن شمالی کوریا میں غیر ملکی فوجی مداخلت کی مخالفت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پیانگ یانگ کے خلاف فوجی اقدام اٹھانے سے قبل اقوام متحدہ کی رضامندی ضروری ہے۔