تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 فروری 2013
وقت اشاعت: 16:53

امریکی ارب پتی خلائی سیاح نے مریخ تک سفر کا منصوبہ تیار کر لیا

جیو نیوز - واشنگٹن… امریکی ارب پتی خلائی سیاح ڈینس ٹیٹو نے مریخ تک سفر کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔ مریخ تک 501 روزہ مشن کیلئے فنڈز کا انتظام بھی ڈینس ٹیٹو خود کریں گے۔ امریکی ارب پتی ڈینس ٹیٹو 2001ء میں بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر 8 روزہ خلائی سیاحت کیلئے گئے تھے جس پر 20 ملین ڈالر کی لاگت آئی تھی۔ ڈینس ٹیٹو ایک غیر منافع بخش تنظیم ”مریخ فاؤنڈیشن“ کے سربراہ بھی ہیں۔ فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈینس ٹیٹو اگلے ہفتے مریخ پر 501 روزہ مشن کے بارے میں باضابطہ اعلان کریں گے۔ ڈینس ٹیٹو نے جنوری 2018ء میں مریخ پر جانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ مریخ کے سفر سے نئے تجربات اور نئے علوم سے آگاہی ہو گی۔ مشن کیلئے نجی فنڈز کا انتظام کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.