22 فروری 2013
وقت اشاعت: 20:17
اقوام متحدہ کی حیدر آباد دکن میں بم دھماکوں کی مذمت
جیو نیوز - اقوام متحدہ… اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بھارت کے شہر حیدر آباد میں بم دھماکوں کے نتیجے میں سویلین افراد کی ہلاکت کی پرزور مذمت کی ہے۔ جمعہ کو سیکرٹری جنرل کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں بم دھماکوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے وحشیانہ اور انسانیت کے خلاف قرار دیا ہے۔ یو این سیکرٹری جنرل نے حملے میں ہلاک ہونے کے لواحقین، بھارتی عوام اور حکومت سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔