تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 فروری 2013
وقت اشاعت: 21:53

یونان اور اٹلی میں شدید بارش اور سیلاب،ہزاروں افراد بے گھر

جیو نیوز - روم....یونان اور اٹلی میں سڑکیں تالاب بن گئیں، سیکڑوں گاڑیاں ڈوب گئیں، ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں کئی گھنٹوں کی بارش نے سیلابی صورتحال پیدا کردی ہے۔شہر میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہے جبکہ درجنوں گاڑیاں اور اسکوٹریں سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہیں۔سیلابی پانی نشیبی علاقوں میں داخل ہونے سے مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں۔گاڑیوں میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے لیے ہنگامی ٹیموں نے فوری کارروائیاں بھی کی ہیں۔ ادھر اٹلی کے شہر کاٹینیا میں بھی بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔سیلابی ریلے نے شہر کے کارروباری اور رہائشی علاقوں میں معمولات زندگی کو مفلوج کردیا ہے۔سیلاب سے متاثرہ وعلاقوں میں رہنے والے محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہورہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.