تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 فروری 2013
وقت اشاعت: 2:33

لاس اینجلس میں آسکر ایوارڈ کی تقریب کا آغاز

جیو نیوز - لاس اینجلس…فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز آسکر کی تقریب کا آغاز ہوگیا ہے، تقریب میں شرکت کیلئے ہالی ووڈ کے ستاروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ 85 ویں آسکر ایوارڈ ز کی تقریب امریکا کے شہر لاس اینجلس میں منعقد کی گئی ہے، جہاں ریڈ کارپٹ پر ستاروں نے جلوہ گر ہونا شروع کردیا ہے۔ اداکاروں کے مداح بھی بڑی تعداد میں تقریب میں پہنچ رہے ہیں۔ ایوارڈز میں بہترین اداکار،بہترین اداکارہ ، بہترین کاسٹیوم ڈیزائنرز اور دیگر کیٹیگریز شامل ہیں۔ جنوبی کورین پاپ سنگر سائی نے اپنا مشہور گینگنم ڈانس پیش کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.