تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 فروری 2013
وقت اشاعت: 14:38

فلسطینی قیدی کی ہلاکت، مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز سے جھڑپیں

جیو نیوز - رملہ … اسرائیلی جیل میں فلسطینی قیدی کی ہلاکت کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے ۔ مغربی کنارے پر فلسطینی قیدی کے جنازے سے قبل مظاہرین اور اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی ، پتھراوٴ اور آنسو گیس کے استعمال سے کئی مظاہرین زخمی ہوگئے ۔ 30 سالہ فلسطینی عرفات کو گزشتہ دنوں اسرائیلی جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث پسلیاں ٹوٹنے اور بری طرح زخمی ہونے سے عرفات انتقال کرگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.