تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 فروری 2013
وقت اشاعت: 22:35

امریکا میں شدید برفانی طوفان، 3افراد ہلاک

جیو نیوز - نیویارک…امریکا میں برف کے شدید طوفان سے تین افراد ہلاک ہوگئے، ہزاروں تعلیمی ادارے بند ہیں اور سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ اوکلاہوما ، ٹیکساس اور کنساس کے کئی علاقوں میں برف باری اور سرد ہواوٴں نے نظام زندگی مفلوج کردیا ہے۔ برف باری کے نتیجے میں اوکلا ہوما میں ایک اور کنساس میں دو افراد ہلاک ہوئے۔ کنساس سٹی میں بدھ تک ایمرجنسی نافذ کئے جانے کے بعد ریاست اوکلاہاما کی 56 کاوٴنٹیز میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، متاثرہ علاقوں میں چھوٹی بڑی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.