تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 فروری 2013
وقت اشاعت: 4:54

مصر میں ہاٹ ایئر بیلون حادثے کی ویڈیو جاری

جیو نیوز - قاہرہ…مصر میں ہاٹ ایئر بیلون کو پیش آنے والے حادثے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے، واقعے میں 19 سیاح ہلاک ہوگئے تھے۔حادثہ مصر کے علاقے الاقصر میں ہوا جس کی وڈیو دوسرے غبارے پر سوار ایک شخص نے بنائی۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے دوران پرواز غبارے میں آگ لگ گئی اور دھواں نکلنے لگا۔ ایک ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے والا یہ غبارہ دو منٹ سے بھی کم وقت میں زمین پر جاگرا۔ حادثے میں ایشیا اور یورپ سے تعلق رکھنے والے 19 سیاح ہلاک اور غبارہ اڑانے والے شخص سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.