27 فروری 2013
وقت اشاعت: 9:55
ہیلری کلنٹن مستقبل میں اپنی تقریر کا معاوضہ دو لا کھ ڈالر وصو ل کر یں گی
جیو نیوز - واشنگٹن…این جی ٹی…سا بق امریکی وزیر خار جہ عہدے سے مستعفی ہو نے کے با وجو د عالمی سیا ست کا ایک اہم نا م ہیں یہی وجہ کہ وہ مستقبل میں اپنی ہر تقریر کا معاوضہ دو لا کھ ڈالر وصو ل کر یں گی ۔ یہ معا و ضہ ان کی سا لانہ آمدنی سے کہیں زیا دہ ہے جب وہ بطور سیکر ٹری خا رجہ اپنے فرائض سر انجا م دے رہی تھیں اور سال بھر میں 1لاکھ 86ہزار ڈا لر ہی کما پا تی تھیں ۔نیو یارک کی ہیر ی واکر ایجنسی اس سلسلے میں ہیلری کی نما ئندگی کرے گی اور یو ں عہدے سے مستعفی ہو نے کے بعدبھی انہیں پیسوں کی تنگی کا سامنا نہیں ہو گا۔ واضح رہے کہ کہ سا بق امریکی صدر بل کلنٹن ایک تقریر کا تقر یبا ً 1لا کھ 90ہزار ڈالرمعا وضہ وصول کرتے ہیں۔