تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 فروری 2013
وقت اشاعت: 17:19

بنگلہ دیش: مذہبی رہنما کو سزائے موت، احتجاج و جھڑپیں، 21 افراد جاں بحق

جیو نیوز - ڈھاکا … بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے ایک اور رہنما کو سزائے موت سنادی گئی، عدالتی فیصلے کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا، مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 21 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جماعت اسلامی کے نائب سربراہ 73 سالہ دلاورحسین سعیدی کو 1971ء کی جنگ میں پاکستان کاساتھ دینے پر نام نہاد جنگی جرائم کے الزام میں سزا سنائی گئی، فیصلے کے خلاف جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔ کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں جن میں 21 افراد جاں بحق ہوگئے، ان میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ 21 جنوری سے اب تک جماعت اسلامی بنگلادیش کے 3 رہنماوٴں کو سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔ فیصلوں کے خلاف بنگلادیش میں ایک ماہ سے جاری مظاہروں میں 37 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.