1 مارچ 2013
وقت اشاعت: 6:57
مسلم ایڈ برطانیہ کابرمنگھم کے 3 افراد کی سرگرمیوں سے اظہارِ لاتعلقی
جیو نیوز - لندن…مسلم ایڈ برطانیہ نے برمنگھم سے تعلق رکھنے والے ان 3 افراد کی سرگرمیوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے جنھیں گزشتہ ہفتے کراوٴن کورٹ نے دہشت گردی کے الزامات کے تحت سزا سنائی ہے۔لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم ایڈ کے عہدے دارسید تنظیم واسطی اور سید شرف الدین کا کہنا تھا کہ ان تینوں افراد نے مسلم ایڈ کا رضاکار بن کر دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لیے فنڈ اکٹھے کیے مگر ان کا مسلم ایڈ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ ان افراد کی مدد کرنے والے مسلم ایڈ کے ایک رضاکار کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے۔ مسلم ایڈ کے عہدے داروں کا کہنا تھا کہ ان افراد کو عدالت سے سزا ملنا خوش آیند ہے۔ ان کے جرم کا پردہ چاک ہونے سے آیندہ کوئی مسلم ایڈ کا نام استعمال کرکے اپنے مذموم مقاصد کے لیے فنڈ جمع کرنے کی کوشش نہیں کرے گا۔