1 مارچ 2013
وقت اشاعت: 13:36
جاپانی خاتون سے زیادتی ،دو امریکی فوجیوں کو9سے 10سال قید کی سزا
جیو نیوز - واشنگٹن…جاپان میں دو امریکی فوجیوں کو ایک جاپانی عورت کے ساتھ زیادتی کے جرم میں نو سے دس سال قید کی سزا سنادی گئی۔دونوں امریکی فوجیوں نے مقدمے کی کارروائی کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا، کرسٹروفر اور اسکائلر نے گذشتہ سال اکتوبر میں اوکی ناوا میں ایک جاپانی خاتون سے زیادتی کی تھی۔جاپان میں تقریبا سینتالیس ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں ، اور دو دہائیوں کے دوران جاپان میں امریکی فوجیوں کیخلاف پانچ ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔