2 مارچ 2013
وقت اشاعت: 13:0
شمال مشرقی چین میں شدید برفباری ، نظام زندگی درہم برہم
جیو نیوز - بیجنگ…چین کے شمال مشرقی علاقے میں برفباری سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔صوبے جی لن ا ور دیگر ملحقہ علاقوں میں سڑکیں برف سے ڈھک گئی ہیں جس سے ٹریفک معطل ہو گیا ۔سڑکوں سے برف ہٹانے کے لئے ایک ہزار سے زائد کارکن حصہ لے رہے ہیں۔ریلوے ٹریک پر برف سے ریلوے کا نظا م بھی درہم برہم ہے۔حد نظر کم ہونے سے ٹرک کار سے ٹکرانے سے ایک شخص زخمی ہوا۔