تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 مارچ 2013
وقت اشاعت: 2:52

مریخ پر بھیجے گئے روبوٹ کا کمپیوٹر سسٹم خراب،تجربات روک دیے گئے

جیو نیوز - واشنگٹن....ناسا کے ماہرین نے زمین سے کیورسٹی کی خرابی دور کرنے میں مصروف مریخ پر بھیجے گئے روبوٹ کیوروسٹی کے کمپیوٹر میں خرابی کے بعد تجربات روک دیے ہیں۔ناسا کے ماہرین زمین سے خرابی دور کرنے میں مصروف ہیں۔امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے کہا ہے کہ کیوروسٹی کوعارضی طورپرسیف موڈ میں رکھا گیاہے اورزمین سے اس کے کمپیوٹرکے نقص کودورکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔کیوروسٹی کے کمپیوٹرمیں بجلی کے نظام میں گڑبڑ ہوئی ہے۔سائنسدان بیک اپ کمپیوٹرکے ذریعے مسئلے کوحل کرنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے توقع ظاہرکی ہے کہ جلد ہی کیوروسٹی کے معمول کے آپریشن کوبحال کردیاجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.