5 مارچ 2013
وقت اشاعت: 15:17
ہلیری کلنٹن بھی لیکچر دیکر پیسے کمائیں گی،ہر لیکچر پر دولاکھ ڈالر ملیں گے
جیو نیوز - نیویارک …سا بق امریکی وزیر خار جہ عہدے سے مستعفی ہو نے کے با وجو د عالمی سیا ست کا ایک اہم نا م ہیں یہی وجہ کہ وہ مستقبل میں اپنی ہر تقریر کا معاوضہ دو لا کھ ڈالر وصو ل کر یں گی ۔ یہ معا و ضہ ان کی سا لانہ آمدنی سے کہیں زیا دہ ہے جب وہ بطور سیکر ٹری خا رجہ اپنے فرائض سر انجا م دے رہی تھیں اور سال بھر میں ایک لاکھ چھیا سی ہزار ڈا لر ہی کما پا تی تھیں ۔نیو یارک کی ہیر ی واکر ایجنسی اس سلسلے میں ہیلری کی نما ئندگی کرے گی اور یو ں عہدے سے مستعفی ہو نے کے بعدبھی انہیں پیسوں کی تنگی کا سامنا نہیں ہو گا ۔ واضح رہے کہ کہ سا بق امریکی صدر بل کلنٹن ایک تقریر کا تقر یبا ً ایک لا کھ نوّے ہزار ڈالرمعا وضہ وصول کرتے ہیں ۔