تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 مارچ 2013
وقت اشاعت: 7:33

مریخ پر بھیجی گئی گاڑی میں فنی خرابی درست کرنے کا عمل جا ری ہے ،ناسا

جیو نیوز - کیپ کینورل…ناسا ماہرین کا کہنا ہے کہ مریخ پر بھیجی گئی گاڑی کیوروسٹی کی فنی خرابی درست ہورہی ہے اور آئندہ ہفتے کیوریوسٹی دوبارہ کام شروع کر دے گی ناسا کی لیب کے ماہرین نے بتایا ہے کہ کیوریوسٹی کی میموری میں کچھ خرابی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے وہ درست طور پر اپنی سرگرمیاں انجام نہیں دے پا رہی تھی مگر اب اگلے ہفتے سے وہ مکمل طور پر فعال ہوجائے گی۔ ہفتے کو کیوریوسٹی کو سیف موڈ میں چلایا گیا تھا۔ ڈھائی ارب ڈالر کے اس مشن کا آغاز گذشتہ اگست میں کیورسیٹی کے مریخ پر اترنے سے ہوا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.