7 مارچ 2013
وقت اشاعت: 21:17
امریکا: جان برینن کی بطورسی آئی اے ڈائرکٹرنامزدگی منظور
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی سینیٹ میں جان برینن کو مطلوبہ ووٹ مل گئے، جس کے بعد سی آئی اے کا ڈائریکٹر بننے کی راہ میں حائل رکاوٹ ہوگئی اور امریکی سینیٹ نے جان برینن کی بطورسی آئی اے ڈائرکٹرنامزدگی کی منظوری دے دی۔ جان برینن کے حق میں 63 اور مخالفت میں 34 ووٹ ڈالے گئے۔ جان برینن وائٹ ہاوٴس میں انسداددہشت گردی کے مشیربھی رہے ہیں۔