11 مارچ 2013
وقت اشاعت: 14:39
امتیازی رویوں کا خاتمہ، ملکہ برطانیہ آج منشور پر دستخط کریں گی
جیو نیوز - لندن … برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دولت مشترکا کے رکن ممالک سے ہر طرح کے امتیازی رویوں کے خاتمے کیلئے آج ایک منشور پر دستخط کریں گی۔ دولت مشترکا کے54 رکن ممالک نے دسمبر میں اس منشور کی منظوری دی تھی۔ شاہی محل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانیہ ہر طرح کے امتیازی سلوک کیخلاف ہے چاہے وہ جنس کی بنیاد پر ہو، رنگ، مذہب یا سیاسی بنیادوں پر ہو۔ ترجمان کے مطابق 16 نکاتی منشور کا مقصد جمہوریت کا تحفظ، قانون کی حکمرانی، بین الاقوامی سلامتی اور آزادی اظہار کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔