تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 مارچ 2013
وقت اشاعت: 16:19

قازقستان میں برفانی طوفان، سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں، خاتون ہلاک

جیو نیوز - الماتے … قازقستان میں برف کے طوفان میں سیکڑوں مسافر اور گاڑیاں پھنس گئیں، اس دوران ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ قازقستان میں جمعرات سے جاری برف کا طوفان تھم گیا ، راستوں اور شاہراہوں سے برف ہٹا نے کاکام جاری ہے۔ برف کے طوفان میں 700 سے زائد گاڑیاں اور 1800سے زائد مسافر مختلف شاہراہوں پر پھنس گئے ہیں۔ اس دوران دل کا دورہ پڑنے سے خاتون ہلاک ہوگئی۔ برف کے طوفان کے باعث اسپیشل ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.