13 مارچ 2013
وقت اشاعت: 19:41
نئے پوپ کا لاکھوں عقیدتمندوں سے خطاب جاری
جیو نیوز - ویٹی کن سٹی…نئے پوپ جار ج ماریو برگوگلیو سینٹ پیٹرز کی بالکونی میں آگئے، جہاں وہ اپنے عقیدتمندوں سے خطاب کررہے ہیں، لاکھوں افراد کئی گھنٹوں سے سینٹ پیٹرز اسکوئر میں موجود ہیں۔ نئے پوپ کا تعلق ارجنٹائن سے ہے، وہ پوپ فرانسس کہلائیں گے۔ جارج ماریو برگوگلیو 17 دسمبر1936 کو پیدا ہوئے ، وہ 1998 سے بیونس آئرس کے آرچ بشپ تھے۔ اپنے خطاب کے آغاز میں انہوں نے پوپ منتخب کئے جانے پر بشپس کا شکریہ ادا کیا۔