تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 مارچ 2013
وقت اشاعت: 20:18

لارڈ نذیر کی رکنیت معطل،لیبر پارٹی نے وضاحت طلب کرلی

جیو نیوز - لندن …برطانیہ کی لیبر پارٹی نے یہودیوں کے خلاف مبینہ بیان پر پاکستانی نژاد رکن پارلے منٹ لارڈ نذیر احمد کی رکنیت معطل کردی ہے۔ دسمبر 2007 میں برطانوی دارالامراء کے رکن لارڈ نذیراحمد کی گاڑی سے حادثہ ہو گیا تھا۔ فروری 2009 میں عدالت نے اس بناء پر انہیں تین ماہ قید کی سزا سنائی کہ ڈرائیونگ کے دوران انہوں نے موبائل فون پر پیغامات بھیجے تھے۔ برطانوی اخبار ٹائمز کے مطابق گذشتہ سال پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو میں لارڈ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ وہ یہودی میڈیا آرگنائزیشن کی سازش کا شکار ہوئے تھے۔ جس جج نے انہیں سزا دی وہ سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کے ایک یہودی ساتھی کی مدد سے جج بنا ،جس نے یہودیوں کے دباوٴ پر انہیں سزا دی کیونکہ وہ پاکستانیوں کی حمایت کرتے ہیں۔ لیبر پارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی طرح کا نسلی تعصب اور یہود یوں کی مخالفت برداشت نہیں کی جائے گی۔ لارڈ نذیر احمد کی رکنیت معطل کردی گئی ہے اوراْن سے بیان کی وضاحت طلب کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.