تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 مارچ 2013
وقت اشاعت: 0:59

امریکا: فلوریڈا میں طیارہ گرکر تباہ، آگ سے کئی گاڑیوں کو نقصان

جیو نیوز - فلوریڈا…امریکاکی ریاست فلوریڈا میں چھوٹاجہازپارکنگ لاٹ میں گرکرتباہ ہوگیا، آگ لگنے سے کئی گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔ امریکی میڈیاکے مطابق دوانجن والا چھوٹاطیارہ فورٹ لاوٴڈرڈیل ایگزیکیوٹوایرپورٹ سے پروازکے کچھ دیربعد ہی ایک عمارت سے ٹکراکر قریبی پارکنگ لاٹ میں جاگرا۔ جہاز کے گرنے سے پارکنگ میں کھڑی کئی کاروں میں آگ لگ گئی۔فائرفائٹرزنے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پرقابوپالیا۔حکام نے حادثے میں کسی کے ہلاک ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.