تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 مارچ 2013
وقت اشاعت: 12:42

ڈرون حملوں پر امریکا کا ایک مرتبہ پھر تبصرے سے انکار

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا نے ڈرون حملوں سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ پر تبصرے سے انکار کردیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اوباما انتظامیہ بین ایمرسن سے رابطے میں ہے، انہوں نے معلومات مانگیں تو غور کریں گے۔امریکی وائٹ ہاوٴس کے پرنسپل ڈپٹی پریس سیکرٹری جوش ارنِسٹ نے نیوزبریفنگ میں کہاکہ اوباما انتظامیہ اقوام متحدہ کے ایلچی بین ایمرسن کی رپورٹ سے آگاہ ہے۔ رپورٹ میں ڈرون حملوں کو پاکستان کی خود مختاری کے خلاف قرار دیا گیا ہے۔ ترجمان وائٹ ہاوٴس نے کہا کہ اس مرحلے پروہ رپورٹ یا انٹیلی جنس و فوجی آپریشنز پر تبصرہ نہیں کریں گے۔ امریکی حکام بین ایمرسن سے رابطے میں ہیں۔ اگر انہوں نے اوباما انتظامیہ سے معلومات کے حصول کے لئے کوئی درخواست کی تو اس پرغور کیا جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ امریکی حکومت پاکستان سے قریبی رابطے میں ہے اور سیکیورٹی امور سمیت کئی معاملات پر دونوں ملکوں کے درمیان ٹھوس تعلقاتِ کار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.