تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 مارچ 2013
وقت اشاعت: 14:38

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں سوئس سیاح خاتون سے اجتماعی زیادتی

جیو نیوز - نئی دہلی … بھارت میں اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا، ریاست مدھیہ پردیش میں ایک سوئس سیاح خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک سوئس جوڑا سائیکلنگ ٹرپ پر مدھیہ پریش کے ضلع داتیا آیا ہوا تھا، گزشتہ شب 7 سے 8 نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کیا، حملہ آورں نے مرد کو باندھنے کے بعد خاتون سے زیادتی کی اور ان سے 10 ہزار روپے اور ایک موبائل فون بھی چھین کر لے گئے۔ زیادتی کی شکار سوئس خاتون کو بھوپال شہر کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ پولیس نے 7 نامعلوم افراد کے خلاف اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.