تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 مارچ 2013
وقت اشاعت: 14:57

امریکی ریاست کیرولینا میں آگ لگنے سے 26 عمارتیں جل گئیں

جیو نیوز - کیلیفورنیا … امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں جھاڑیوں میں لگنے والی آگ سے 26 عمارتیں جل کر تباہ ہو گئیں۔ میڈیا کے مطابق کیرولینا فاریسٹ کے قریب جھاڑیوں میں لگنے والی آگ پھلتے ہوئے قریبی رہائشی علاقے تک جا پہنچی۔ آگ کی لپیٹ میں آنے سے کم از کم 26 عمارتیں جل کر تباہ ہو گئے۔ مقامی افراد کو قریب ایک اسکول میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ آگ سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن دھوئیں کی وجہ سے 3 پولیس اہلکاروں اور ایک فائر فائٹر کی طبیعت بگڑ گئی جنہیں اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.