تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 مارچ 2013
وقت اشاعت: 4:57

کینیڈا میں ہیلی کاپٹر چراکر فرارہونیوالے قیدی پکڑے گئے

جیو نیوز - مونٹریال …کینیڈا میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے فرار ہونے والے دو قیدی دھر لیے گئے ۔ مونٹریال حکام کے مطابق کیوبک کی شمال مغربی جیل Saint-Jerome میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں سے دو قیدی دن دہاڑے ہیلی کاپڑ کے ذریعے فرار ہوئے ۔ قیدی چوری کیے ہوئے ہیلی کاپٹر سے لٹکتی رسی کی مدد سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے ، تاہم صوبائی پولیس کاکہناہے کہ انہوں نے ان دوقیدیوں سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.