19 مارچ 2013
وقت اشاعت: 11:38
فرانس: شاعرہ سمن شاہ کے اعزاز میں سیمینار ومشاعرہ
جیو نیوز - پیرس…رضا چوہدری…فرانس کی معروف شاعرہ سمن شاہ کے اعزاز میں یارک شایر ادبی فورم انگلینڈ کے زیرِ اہتمام عالمی سیمینار اور مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔ فورم کی چےئرمین غزل انصاری نے سمن شاہ کی ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو ایوارڈ پیش کیا اور فرانس میں ادبی تقریبات اور مشاعروں کے اہتمام پر سمن شاہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اردو کی یہ خدمت یورپ کی تاریخ میں رقم ہوگی اور جہاں جہاں بھی اردو کی بقا کے لیے لوگ کام کر رہے ہیں یہ ایوارڈ ان تمام لوگوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی ایک کوشش ہے۔ سمن شاہ نے غزل انصاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی تہذیب اور اردو ادب کے فروغ کے لیے فرانس میں اپنی کوشش جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔