22 مارچ 2013
وقت اشاعت: 14:8
افغانستان:مقامی پولیس اہلکار کی فائرنگ سے5ساتھی ہلاک
جیو نیوز - کابل…افغانستان میں مقامی پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنے ہی 5 ساتھیوں کو ہلاک کردیا، افغانستان کے ضلع قدیس Qadis میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، صوبائی حکومتی ترجمان میرواعظ مرزاکے مطابق فائرنگ کی تحقیقات کی جارہی ہیں ، فائرنگ جمعرات کی صبح کی گئی تھی۔ میرواعظ کے مطابق حملہ آور مقامی پولیس اہلکار تھا ، جو غیرملکی فوجوں اورافغانستان کی تربیت کیمپ کاحصہ تھا۔