9 اگست 2015
وقت اشاعت: 0:5
اسٹیٹ بینک :مالیاتی پالیسی کا اعلان،شرح سود ایک فیصد کم
جیو نیوز - اسلام آباد ........اسٹیٹ بینک نے مالیاتی پالیسی کا اعلان کردیا۔ شرح سود ایک فیصد کمی کے بعد ملکی تاریخ کی کم ترین سطح 7 فیصد پر آگئی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اسٹیٹ بینک کے گورنر اشرف وتھرہ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں 1 فیصد کمی کردی گئی ہے جس کے بعد شرح ملکی تاریخ کی کم ترین سطح 7 فیصد پر آگئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کمی کا اطلاق 25 مئی سے ہوگا، فیصلے سے ملک میں سرمایہ کاری اور کاروبار کو فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔کاروباری برادری نے اسٹیٹ بینک کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ مرکزی بینک ، کمرشل بینکوں کو ہدایت دے کہ وہ نجی شعبے کو زیادہ قرض دیں۔ فیصلے سے جہاں عوام کی جانب سے گھر اور کار کے لییے حاصل کیے گئے قرض پر سود کی شرح کم ہوگی وہیں کھاتے داروں اور قومی بچت اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے والوں کا منافع بھی کم ہوگا۔