11 اگست 2015
وقت اشاعت: 2:36
قومی اقتصادی کونسل اجلاس میںآئندہ مالی سال کے اہداف پر غور
جیو نیوز - اسلام آباد .....وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے اہداف پر غور کیا گیا ۔اجلاس میںوفاقی وزیر خزانہ ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ، چاروں صوبوں کے وزیراعلیٰ ،گورنر خیبرپختونخوا اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر رواں مالی سال میں معیشت کی صورتحال پر بریفنگ دی گی ۔