11 اگست 2015
وقت اشاعت: 7:48
صوبہ سندھ کا 7سو ارب کا بجٹ 12جون کو پیش کیا جائیگا
جیو نیوز - کراچی.....صوبہ سندھ کا آئندہ مالی سال کا 7سو ارب روپے کا بجٹ 12جون کو پیش کیا جائیگا ۔محکمہ خزانہ کے ذرائع نے جیو نیوز کوبتایا کہ 2015-6کا مجوزہ بجٹ کا حجم 7سو ارب ہوگا ،جس میں ترقیاتی پروگرام کیلئے 160 ارب روپے رکھے جائینگے جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں نئے مالی سال میں 10 فیصد کم رقم رکھی جائیگی۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 80 فیصد رقم جاری اسکیموں کیلئے مختص کی جائیگی، اسی طرح 20 فیصد رقم نئی اسکیموں کیلئے رکھی جائیں گی۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت امن و امان کیلئے 65 ارب روپے مختص کیے جائینگے جبکہ سندھ پولیس میں 10 ہزار اہلکار بھرتی کئے جائینگے۔ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہیں وفاقی بجٹ کی مناسبت سے رکھی جائینگی، فراہمی آب کے منصوبے کے فور کیلئے بجٹ میں ڈھائی ارب روپے رکھے جائینگے جبکہ اور نکاسی آب کے منصوبے ایس تھری کیلئے 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اورینج لائن بس سروس کیلئے مالی سال بجٹ میں 3ارب روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔