تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
11 اگست 2015
وقت اشاعت: 19:17

مشکل فیصلوں کے سبب ملکی معیشت سنبھل چکی ہے، اسحاق ڈار

جیو نیوز - اسلام آباد........بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ ان کی حکومت نے مشکل اور غیر مقبول فیصلے کرنے میں کبھی جھجک محسوس نہیں کی، انہی فیصلوں کی وجہ سے آج ملکی معیشت سنبھل چکی ہے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔وزیر خزانہ نے دعویٰ کیا ہےکہ موجودہ سال میں شرح نمو گزشتہ 7سال میں سب سے زیادہ رہی، تاہم ترقی کا طے کردہ ہدف سیلاب، دھرنوں اور دیگر وجوہات کی بناء پر حاصل نہ کیا جاسکا۔انہوں نے قومی اسمبلی کو بتایاکہ رواں مالی سال فی کس آمدنی ایک ہزار 512ڈالر رہی اور افراط زر 11سال کی کم ترین سطح پر آگیا،ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر 17 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں اور نئے مالی سال کےبجٹ میں زرمبادلہ کاہدف 19 ارب ڈالرز رکھا گیا ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ نئے بجٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم ایک سو دو ارب روپے تک بڑھادی گئی ہے اور پروگرام کا دائرہ پچاس لاکھ خاندانوں تک بڑھایا جارہاہے،پانی کے منصوبے حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، اس کے لیے بڑی رقوم مختص کی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.