تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
13 اگست 2015
وقت اشاعت: 2:43

پنجاب کانئےمالی سال کابجٹ کا 11 کھرب روپےکےلگ بھگ

جیو نیوز - لاہور......پنجاب کے نئےمالی سال کےبجٹ کا کل حجم 11 کھرب کے قریب ہو گا،غیر ترقیاتی بجٹ 730 ارب جبکہ ترقیاتی بجٹ 400 ارب ہونے کا امکان ہے۔نئے مالی سال کے بجٹ میں تعلیم ،صحت ،امن وامان اور انرجی کے شعبوں کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی تعمیر ومرمت کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔پنجاب کےمالی سال 2015 ،16ءکےبجٹ کی تفصیلات جیو نیوز نے حاصل کر لیں۔محکمہ خزانہ پنجاب کےذرائع کےمطابق نئےمالی سال کےبجٹ کا کل حجم 11 کھرب روپےکے قریب ہوگا،ایل این جی اور کوئلے سےبجلی پیدا کرنے کے کئی منصوبوں کے لئے رقم مختص کی جائےگی ۔شیخوپورہ میں ایل این جی سے 1200 میگاواٹ کے منصوبے کے علاوہ لاہور اور فیصل آباد میں کوئلے سے110میگاواٹ کے2منصوبے شروع کئےجائیں گے۔ ملتان میٹروبس منصوبے کے لئے17 ارب روپے اور لاہوراورنج لائن میٹروٹرین منصوبےکی اراضی کی خریداری کےلئے 10 ارب روپے رکھےجائیں گے۔ تعلیم کیلئے51 ارب، صحت 42 ارب اور سڑکوں کی تعمیرومرمت کے لئے 50 ارب مختص کئےجائیں گے۔ پنجاب کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹیشن اسپتال کے لئے7ارب روپےاورخادم اعلیٰ دیہی روڈ پروگرام کے لئے 15 ارب روپےمختص کرنے کا ارادہ ہے۔ پنجاب کی جیلوں کے لئے9 ارب اورپولیس کے لئے 93 ارب رکھےجائیں گے۔ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اتنی بڑھائی جائیں گی جتنا وفاقی بجٹ میں اعلان ہو گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.