تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
13 اگست 2015
وقت اشاعت: 3:32

پنجاب کابینہ نے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی

جیو نیوز - لاہور.......پنجاب کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی ہے ۔وزیر اعلی شہباز شریف کاکہنا ہے کہ بجٹ میں تعلیم ، صحت ، توانائی اور دیہی ترقی کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔پنجاب کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیِ شہباز شریف کی صدارت میں ہوا جس میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد منظوری دے دی گئی۔اس موقع پر وزیر اعلیِ شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور صحت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔پینے کے پانی،دیہی ترقی،توانائی اور صفائی کے شعبوں پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں سڑکوں کا جال بچھانے کےلیے خصوصی فنڈز رکھے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.