13 اگست 2015
وقت اشاعت: 4:20
چین میں تیسری سائوتھ ایشیا ایکسپو کا آغاز ہو گیا
جیو نیوز - بیجنگ.........چین میں تیسری ساؤتھ ایشیا ایکسپو کا آغاز ہوگیا، پاکستان سمیت 70 سے زائد ممالک نمائش میں اپنی مصنوعات پیش کریں گے۔ تیسری ساؤتھ ایشیا ایکسپو چین کے شہر کنمنگ میں آج سے شروع ہوگئی ہے، نمائش میں 20 ہزار سے زائد شرکا حصہ لے رہے ہیں، پاکستان سمیت دیگر ممالک کی مصنوعات کے 6 ہزار سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں، نمائش کا مقصد چین اور جنوب ایشیائی ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے، پانچ روزہ ایکسپو 16 جون تک جاری رہے گی۔