تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
13 اگست 2015
وقت اشاعت: 16:37

پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز صبح 8بجے کھل جائیں گے

جیو نیوز - لاہور.........پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز آج صبح 8بجے کھل جائیں گے۔ لاہور کے205 میں سے92 اسٹیشنز پر ایل این جی دستیاب ہو گی۔ چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح سے پنجاب کے 600سے زائد سی این جی اسٹیشنز پر گیس دستیاب ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں 205سی این جی اسٹیشنز ہیں، تاہم صرف 92اسٹیشنزکے مالکان نے ایل این جی دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ غیاث پراچہ نے حکومت کی جانب سے ایل این جی کی فراہمی کو خوش آئند قرار دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.