13 اگست 2015
وقت اشاعت: 17:33
سندھ ؛تمام سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹوں کے لیے بند رہیں گے
جیو نیوز - کراچی.......گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کے لیے بند رہیں گے ۔سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت آج کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹوں کے لئے بندرہیں گے، پلان کےتحت تمام سی این جی اسٹیشن بدھ اورجمعے کے روز بھی بندرہیں گے۔